مستونگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکےایک شخص کوقتل کردیا
2:11:53 AM پیر, 2 دسمبر 2013
اسٹاف رپورٹ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا۔ : مستونگ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کانک میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے موبائل اور نقدی چھینے کے دوران مزاحمت کرنے پر واحد بخش نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کے فوری بعد رسیکیوکی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچایا۔۔۔ دوسری جانب بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ سماء
News Source: Samaa
No comments:
Post a Comment