
برازیل میں دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری سجا دیا گیا
Sunday December 01, 2013 08:37PM
برازیل میں دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری سجا دیا گیا۔ تقریبات کے آغاز پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ ریو ڈی جنیریو: ریو ڈی جنیریو میں سمندر میں تیرتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے کرسمس ٹری کا افتتاح ہوا تو عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ کرسمس ٹری کو رنگا رنگ روشنیوں اور مختلف اشیاء سے سجایا گیا ہے جسے دیکھنے کے لئے لاکھوں افراد نے کرسمس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ کرسمس کی خوشیاں منانے کے لئے دنیا بھر سے لاکھوں سیاحوں نے مشہور تفریحی مقام ریو ڈی جنیریو کا رخ کر لیا ہے۔
News Source: Dunya
No comments:
Post a Comment