Contact Us

Sunday, 1 December 2013

ڈاکٹرشکیل آفریدی وکیل کو لکھے گئے خط کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول


ڈاکٹرشکیل آفریدی وکیل کو لکھے گئے خط کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول







Sunday, 01 December 2013 20:51

ڈاکٹرشکیل آفریدی کی جانب سے اپنے وکیل کو لکھے گئے خط کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے تیس نومبر کو جیل سے اپنے وکیلوں سمیع اللہ اور قمر ندیم کے نام خط لکھا تھا۔۔ خط کے متن میں ڈاکٹر شکیل آفریدی نے کہا ہے کہ پہلا پاکستانی ہوں جسے وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں، یہ کیسی عدالت اور کیسا انصاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گریڈ انیس کا آفیسر اورعزت دارشہری ہوں، مجھے گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا، ڈاکٹر شکیل آفریدی نے خط میں مطالبہ کیا کہ ان کے لیے جیل میں کلاس بی کی مراعات حاصل کی جائیں۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو مئی 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت میں امریکیوں کی معاونت کرنے اور پاکستان کے خلاف جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment