Contact Us

Sunday, 1 December 2013

امن کے لئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں نصیر الدین شاہ


امن کے لئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں نصیر الدین شاہ







Sunday December 01, 2013 08:34PM

آرٹ اور کمرشل فلموں کے بیمثال بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ کہتے ہیں امن کیلئے کوششیں کرنا فرض ہے۔ لاہور: نیشنل سکول آف ڈرامہ سے گریجویٹ بھارتی فلموں کے اداکار نصیر الدین شاہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے۔ نصیر الدین شاہ اپنا تھیٹر گروپ لے کر فیض فاؤنڈیشن میں شرکت کے لئے آئے ہیں۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتائج سے قطع نظر امن کے لئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ نصیرالدین شاہ نے جنگ کے متعلق فلموں سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے مسئلوں پر فلمیں بننی چاہئیں۔ بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تھیٹر کی ضرورت ہے۔ باؤلے لوگوں کو تھیٹر کرتے رہنا چاہئے۔

News Source: Dunya

No comments:

Post a Comment