پوسٹ آفس میں توڑ پھوڑ، ایم این اے ڈاکٹر نثار کے 3 محافظ گرفتار
8:27:26 PM اتوار, 1 دسمبر 2013
اسٹاف رپورٹ فیصل آباد : فیصل آباد کے پوسٹ آفس میں توڑ پھوڑ کے الزم میں ن لیگ کے ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ کے 3 محافظوں کو گرفتار کرلیا گیا، ڈاکٹر نثار کہتے ہیں رانا ثناء اللہ ڈان بنے ہوئے ہیں۔ فیصل آباد میں ن لیگ کے ایم این ڈاکٹر نثار پر 2 ماہ پہلے تھانہ ریل بازار میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر نثار نے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر سے تلخ کلامی کی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پوسٹ آفس میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے 2 ماہ بعد تفتیش کا آغاز کیا اور ڈاکٹر نثار کے 3 محافظوں کو گرفتار کرلیا، ڈاکٹر نثار نے خود ریل تھانے پہنچ کر معاملے سے پولیس کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں، وہ ڈان نہ بنیں، معاملے سے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کریں گے۔ سماء
News Source: Samaa
No comments:
Post a Comment