Contact Us

Tuesday, 26 November 2013

پشاور ڈرون حملوں پر امریکا کےخلاف ایف آئی آر پر پولیس متحرک


پشاور ڈرون حملوں پر امریکا کےخلاف ایف آئی آر پر پولیس متحرک







Tuesday, 26 November 2013 22:41

تحریک انصاف کی جانب سے ڈرون حملوں سے متعلق امریکا کے خلاف درج ایف آئی آر پر پشاور پولیس حرکت میں آگئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے ڈرون حملوں پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کے حوالے سے خط وزیر اعظم کو بھیج دیا تحریک انصاف نے ہنگو ڈرون حملے کے خلاف ایف آئی آر میں امریکا اور سی آئی اے کو نامزد کیا تھا، آٗئی جی خیبرپختونخواکے حکم کے بعد ایف آئی آر پر تحقیقات کا آغاز ہوگیاہے، اے آئی جی شوکت حیات کی سربراہی میں سینٹرل پولیس آفس پشاور میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی جانب سے کٹوائی گئی ایف آئی آر پر عملدرآمد کے لئے اعلی حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم عملدرآمد کےلئے پہلے ڈرون متاثرہ خاندان کے اہلخانہ سے شواہد اور علاقے میں داخل اورخارج ہونے والے افراد کی معلومات اکھٹی کرے گی، تحریک انصاف نے ہنگو میں ہونے والے ڈرون حملے کے خلاف درخواست میں تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا، آئی جی خیبرپختونخوا نےتفتیشی افسرحقائق کی تصدیق کرکےکارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی تھی۔ اس حوالے سے صوبائی اسمبلی کے اسپیر اسد قیصر نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف ایف آئی آر پر کارروائی کے لئےدفتر خارجہ کو خط لکھیں گے، ادق قیصر نے صوبائی وزیرقانون پنجاب راناثناء کو غیرسنجیدہ شخص قراردیا ، امریکی ڈرون طیارے نے خیبرپختونخوا میں بائیس نومبر کو ایک مدرسے میں چار میزائل داغے تھے جن میں چھ شہری جاں بحق ہوئے۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment