Contact Us

Tuesday, 26 November 2013

سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کواٹھائیس نومبرتک پیش کرنے کا حکم دے دیا


سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کواٹھائیس نومبرتک پیش کرنے کا حکم دے دیا







Tuesday, 26 November 2013 22:29

چیف جسٹس کہتے ہیں ایک شخص کانہیں پنتیس خاندانوں کامسئلہ ہے، لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے توآئندہ وزیردفاع خود پیش ہوں، کیس کی سماعت کل سےکراچی میں روزانہ کی بنیادپر ہوگی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں لاپتہ پنتیس افراد کے کیس کی سماعت ہوئی، سیکریٹری دفاع کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے برہمی کااظہارکیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا اگرلاپتہ افراد مجرم ہیں توانہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، بے گناہ لوگوں کو جیل میں رکھنےکی اجازت نہیں دےسکتے، چیف جسٹس کاکہناتھا پنتیس افراد سے متعلق ثبوت موجود ہیں کہ وہ کہاں ہیں وہ گمشدہ نہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاپتہ افراد کےلواحقین کس عذاب سےگزر رہے ہیں ، شاید آپ کو اندازہ نہیں، سرکاری وکیل نےبتایاوزیراعظم کےپاس دفاع کابھی چارج ہے اور ان سے رابطہ نہیں ہوا جس پرچیف جسٹس نے کہا اگر وزیراعظم کے پاس وزارت دفاع کا چارج ہے تو معاملہ ان کے علم میں لائیں۔ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا تو حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی۔۔آپ سمجھتے ہیں بہت طاقتور ہیں مگرقانون کے سامنےکوئی کچھ نہیں، چیف جسٹس نےایڈیشنل سیکریٹری دفاع پر برہمی کااظہار کرتے ہوئےکہا آپ کو آئین کی پروا نہیں مگرہمیں ہے،ججزنےآئین کےتحت حلف اٹھایا ، پاسداری بھی کرینگے، کیا آپ سمجھتے ہیں یہ سب مذاق ہو رہا ہے،چیف جسٹس کا کہنا تھا وزارت کو معاملےکا علم ہے لیکن چھپایا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کواٹھائیس نومبرتک پیش کرنے کا حکم دیتےہوئےسماعت ملتوی کردی۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment