حیدر آباد مختلف علاقوں میں شرپسندوں کی فائرنگ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق
10:35:26 PM منگل, 26 نومبر 2013
اسٹاف رپورٹ حیدر آباد : حیدر آباد میں نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کرکے 5 پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لطیف آباد نمبر 7 میں چائے کے ہوٹل پر فائرنگ کی گئی، دکان کے قریب کھڑے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکاروں نے بھٹائی اسپتال پہنچ کر دم توڑا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل اور گاڑی سواروں نے فائرنگ کی، اور فرار ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے لیاقت کالونی میں بھی پولیس موبائل پر فائرنگ کی، جس سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے شہر بھر میں ناکہ بندی کردی ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔ سماء
News Source: Samaa
No comments:
Post a Comment