Contact Us

Tuesday, 26 November 2013

راولپنڈی آرمی چیف کی تبدیلی، خصوصی تقریب کی ریہرسل


راولپنڈی آرمی چیف کی تبدیلی، خصوصی تقریب کی ریہرسل







11:41:01 PM منگل, 26 نومبر 2013

اسٹاف رپورٹ راولپنڈی : آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی 29 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، قیادت کی تبدیلی کی خصوصی تقریب کی ریہرسل راولپنڈی میں جاری ہے۔ خصوصی تقریب 29 نومبر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی، اعلیٰ سرکاری عہدے دار، افواج پاکستان کے سینئر افسران، سول بیورو کریسی، سفارتکار اور دیگر مہمان شرکت کریں گے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی جمعے کی صبح 11 بجے فوجی قیادت نئے آرمی چیف کے حوالے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے علاوہ کسی شخص کو نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے حتمی نام کا علم نہیں۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم، لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود اور لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف میں سے کسی ایک کے آرمی چیف بننے کا امکان ہے۔ سماء

News Source: Samaa

No comments:

Post a Comment