
کراچی ماڈل کالونی میں رینجرز سے فائرنگ کا تبادلہ گینگ وارملزمان ہلاک
26-11-2013 11:40 PM
کراچی … ذرائع کے مطابق ماڈل کالونی میں جرائم پیشہ ملزمان اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین سے چارملزمان ہلاک ہوگئے ہیں،ان ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزمان میں چنیسر گوٹھ گینگ وار کے 2 مرکزی کرداربھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ملزمان میں اشوک اور عمران عرف امی سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ملزمان پر چنیسر گوٹھ میں گینگ وار، منشیات فروشی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment