
کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں7 افراد جاں بحق، 4 زخمی
Tuesday, 26 November 2013 23:12
کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت سات افراد جان بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے، کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا، پولیس حکام کے مطابق لیاری کےعلاقے آگرہ تاج میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، لیاری میں شاہ ولی اللہ روڈ پرگھات لگائےملزمان کی فائرنگ سے دوافراد جان کی بازی ہارگئے، مچھرکالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ سےپولیس اہلکار محمد بوٹا لقمہ اجل بن گیا، گلشن اقبال بلاک چھ میں نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑگیا۔
News Source: ARY News
No comments:
Post a Comment