مستونگ میں 2 قبائل میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
10:31:18 PM منگل, 26 نومبر 2013
اسٹاف رپورٹ کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 2 قبائل میں تصادم کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگے۔ لیویز کے مطابق دشت کے علاقے مرؤ میں تصادم اس وقت شروع ہوا جب کوئٹہ میں گاہی خان چوک پر منگل کی صبح نامعلوم افرد کی بس پر فائرنگ کے نیتجے میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی لاشیں علاقے میں پہنچیں۔ دونوں قبائل کے مسلح افراد نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نیتجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ لیویز نے علاقے میں پہنچ کر حالات پر قابو پالیا جبکہ 2 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ سماء
News Source: Samaa
No comments:
Post a Comment