Contact Us

Sunday, 1 December 2013

کراچی چار ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے ہیں ، پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق


کراچی چار ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے ہیں ، پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق







Sunday, 01 December 2013 22:39

کراچی میں پولیس اور رینجرزکی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، رنچھوڑ لائن سے اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے چار ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے ہیں جبکہ پرتشددواقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ لیاقت آباد کے علاقے شیش محل میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی میں قیام امن کے لئے پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے رنچھوڑلائن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں رینجرز نے محاصرہ کرکے مختلف گھروں کی تلاشی لی ، رینجرز ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے دو طلباءکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے شبے میں جامعہ کی حدود سے تین افراد کو حراست میں لیا تھا جن کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔ عوامی کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔۔جبکہ فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی رک نہ سکا ، ٹیپو سلطان روڈ پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، مچھر کالونی اور تھانہ فیریئرکی حدود سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment