علامہ دیدار حسین جلبانی کے قتل کیخلاف سندھ میں احتجاج
06-12-2013 11:47 PM
کراچی …مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے علامہ دیدارحسین جلبانی کے قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیاگیا۔حیدرآباد میں اسٹیشن روڈ پر واقع قدم گاہ مولاعلی امام بارگاہ کے باہراحتجاج کیا گیا۔مظاہرے میں شامل افراد کا کہناتھا کہ دہشت گرد منظم سازش کے تحت شیعہ سنی مسالک کے افراد کا قتل کررہے ہیں۔نواب شاہ میں مرتضوی امام بارگاہ موہنی بازار کے سامنے مجلس وحدت المسلمین اور جعفریہ اسٹوڈنٹس کے تحت مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین نے علامہ دیدارجلبانی کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment