عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے نیٹو سپلائی کی بندش کا اعلان کردیا
10:44:18 PM منگل, 26 نومبر 2013
اسٹاف رپورٹ اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے نیٹو سپلائی کی باضابطہ طور پر بندش کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان لاہور ميں پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعليم کی والدہ کے انتقال پر تعزيت کے بعد ميڈيا سے بات کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہے ہیں اور وہ وعدے پورے کرنے کے بجائے ہم پر تنقید کررہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق کو خط لکھا ہے کہ میزائل حملوں کی بندش پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے ہم نہیں چاہتے کہ ہماری تحریک کے نتیجے میں کوئی کنٹینر جلایا جائے اس لئے انہیں بند کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے الزام پر عمران خان نے کہا کہ وہ اس کا کیا جواب دیں یہ تو پاگلوں والی بات ہے۔ چیئرمین نیب کی غیر معینہ رخصت پر کپتان نے کہا کہ ہم نے تو پہلے ہی ان کی تقرری کو مک مکا کا نتیجہ قرار دے کر چیلنج کر رکھا تھا۔ کپتان نے کہا کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدے نہیں بھولے کرپشن کا خاتمہ اور امن کا قیام اولین ترجیح ہے، جس کیلئے جنگ کا آغاز کردیا، میزائل حملوں کا خاتمہ کئے بغیر امن نہیں ہوسکتا اور امن کے بغیر مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ نہیں ہوسکتا، امن ہوگا تو سرمایہ کاری ہوگی اور قوم آگے بڑھے گی۔ سماء
News Source: Samaa
No comments:
Post a Comment