Contact Us

Tuesday, 26 November 2013

ڈش ٹی وی کی فروخت بندنہ ہوئی توٹیکس نہیں دینگے، کیبل آپریٹرز


ڈش ٹی وی کی فروخت بندنہ ہوئی توٹیکس نہیں دینگے، کیبل آپریٹرز







Tuesday, 26 November 2013 23:05

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ڈش ٹی وی کی غیر قانونی فروخت کے ذریعے پاکستانی خزانے کو ایک سو تیس ملین کا نقصان پہنچایا جارہا ہے، اگر ڈش ٹی وی سروس بند نہ کی گئی تو حکومت کو دیے جانے والے ٹیکسسز بند کر دیں گے۔ کیپ اور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے پریس کلب میں کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈش ٹی وی انڈیشن کا پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے پھیلائو جاری ہے، پیمرا کو شکایت کرنے کے باوجود اس سروس کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا۔ کیبل آپریٹرز کے صدر جبار احمد کا کہنا تحا کہ انڈین ڈش ٹی وی کے ڈیکوڈر کی این او سی کے بغیر پاکستان میں اسمگلنگ کے پیچھے ناپاک عزائم ہیں، چئیرمین کیبل آپریٹرز غفران مجتبی کہتے ہیں کہ اگر سروس بند نہ کی گئی تو ٹیکش دینا بند کر دیں گے، کیبل آپریٹرز نے عندیہ دیا کہ اگر اس اسمگلنگ کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو لائحہ عمل طے کریں گے۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment