
واٹر بورڈکی بجلی بحال، 24 گھنٹوں میں صورتحال بہتر ہوجائے گی
26-11-2013 11:15 PM
کراچی …کے ای ایس سی اور واٹر بورڈ کے درمیان تنازع کے باعث جہاں کراچی شہر کو پانی کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی ہے ،وہیں کین جھر جھیل کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔اور جھیل میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے۔اور بتایا جاتا ہے کہ جھیل میں ذخیرہ آب کی گنجائش اب صرف 2 فٹ رہ گئی ہے ۔ادھر جھیل پر متعین ایگزیکٹو انجینئرنے بتایا ہے کہ جھیل کے دروازے 19 انچ کے بجائے صرف 6 انچ کھولے جارہے ہیں۔دوسری جانب کین جھر جھیل پرتفریحی مراکز، ہوٹل، مسجد اور ریسکیو سینٹر بھی سطح آب بلندہونے کے بعد زیر آب آگئے۔دریں اثناء ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق کے ای ایس سی نے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنزکی بجلی بحال کردی ہے،اور اب شہرکوپانی کی فراہمی 24 گھنٹوں تک بحال کردی جائیگی۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment