مصرمیں نئے آئینی مسودے پررائے شماری، قاہرہ میں برطرف صدرکےحامیوں پرپولیس کی شیلنگ
1:12:38 AM پیر, 2 دسمبر 2013
اسٹاف رپورٹ قاہرہ : مصرمیں نئے آئینی مسودے پررائے شماری حتمی مراحل میں ہے جبکہ دارلحکومت قاہرہ میں برطرف صدر کے حامیوں پرپولیس کی شیلنگ جاری ہے ۔ قاہرہ میں برطرف مصری صدرکے حامی نئے آئینی مسودے پر رائے شماری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔۔۔ کہ پولیس نے شیل برسا دئے ۔ احتجاج میں قاہرہ یونیورسٹی کے طلباء شامل تھے۔ اُدھر مصر میں عبوری حکومت کے مرتب کردہ نئے آئینی مسودے پر رائے شماری آخری مراحل میں ہے ۔ جس میں ایوان بالا کو ختم کرنے کی شِق بھی شامل ہے ۔ مسودے کی منظوری کے بعد اگلے سال مصرمیں پارلیمانی اورصدارتی انتخابات ہوں گے۔ سماء
News Source: Samaa
No comments:
Post a Comment