Contact Us

Monday, 2 December 2013

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ ڈان بن گئے


پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ ڈان بن گئے







Sunday, 01 December 2013 23:50

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ فیصل آباد کے ڈان بن گئے ہیں، یہ کہنا ہے فیصل آباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثا ر کا ان کے بارے میں۔ فیصل آبا د کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار ان دنوں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے کچھ زیادہ ہی ناراض ہیں، انکا کہنا ہے کہ ایک تو آئی پنجاب ان کے مخلاف بنے ہوئے ہیں جنہیں رانا ثنا اللہ کی حمایت حاصل ہے جی پی او پہنچنے پر محکمہ ڈاک کے ملازمین اور ڈاکٹر نثار اور ان کے ساتھیوں کا ہوا جھگڑا ، ڈاکٹر نثار جھگڑے کا مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچے تو پولیس نے انہیں تھانے میں بٹھا لیا، ڈاکٹر نثا ر کا کہنا ہے کہ مقدمہ تو وہ درج کرانے گئے تھے الٹا ان کے خلاف پرچہ کٹ گیا ۔ ڈاکٹر نثار کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف آئی جی پولیس نے کارروائی کرائی اور رانا ثنا اللہ نے ان کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے سے قبل بھی ان کے خلاف ایک مقدمہ درج کرایا تھا ، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کسی رکن قومی اسمبلی کو حراست میں نہیں لیا ۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نثار کے خلاف مقدمے سے ان کا کچھ لینا دینا نہیں، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ بات ان کے عمل میں ہے کہ ڈاکٹر نثار کے خلاف مقدمہ درج ہے جس کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment