Contact Us

Monday, 2 December 2013

کراچی میں فائرنگ و تشدد،دو بھائیوں سمیت 6افراد ہلاک


کراچی میں فائرنگ و تشدد،دو بھائیوں سمیت 6افراد ہلاک







02-12-2013 12:22 AM

کراچی …کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں دو سگے بھائیوں سمیت 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔پولیس کے مطابق مزار قائد کے قریب نا معلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں بھائی ہیں اور ان کی شناخت مصدق رضا اور حیدر رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ اْدھر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں ایک شخص نا معلوم افراد کی گولی کا نشانی بننے سے جان کی بازی ہار گیا۔

News Source: Geo News

No comments:

Post a Comment