Contact Us

Tuesday, 26 November 2013

جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک کراچی میں آپریشن جاری رہےگا، وزیراعظم


جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک کراچی میں آپریشن جاری رہےگا، وزیراعظم







Tuesday, 26 November 2013 22:18

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک کراچی میں آپریشن جاری رہےگا، پولیس اوررینجرز جرائم پیشہ عناصرسے کوئی نرمی برتے نہ ان کی وابستگیوں کالحاظ رکھاجائے، وزیراعظم نے غیرقانونی سِمزبلاک کرنے اور نئی سِمز کے اجرا کے لئے بائیومیٹرک نظام متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی۔ کراچی میں بدامنی پرکس حد تک قابوپایاجاسکا، وزیراعظم نوازشریف نے ایک مرتبہ پھر گورنرہاؤس میں بریفنگ لی، وزیراعلیٰ سندھ نے چارستمبر سےاب تک سندھ حکومت کے اقدامات سےآگاہ کیا جس کے بعدوزیراعظم کا کہنا تھا کراچی میں آپریشن سےعوام کا اعتماد بحال ہوا، جرائم پیشہ عناصر کےمکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھاجائے، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کاعمل مزید تیزکیاجائے،وفاق تعاون کرے گا۔ ان کاکہناتھا مضبوط چالان بنائیں تاکہ ملزمان کوسزائیں ہوں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کے مقدمات دوسرے صوبوں کومنتقل کئے جائیں، وزیراعظم نے غیرقانونی سمز بلاک کرنے اورنئی سمز کے اجرا کے لئے بائیومیٹرک نظام متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیراعظم کاکہناتھاجیلوں میں موجود مافیاکا خاتمہ کیا جائے، اس سے پہلے ڈی جی رینجرزاورآئی جی سندھ نے وزیراعظم کو امن وامان پربریفنگ دی، وزیراعظم کوبتایاگیا کہ لیاری میں دو گروپوں میں جھگڑا ہے۔۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ11.2سے کم ہوکر2.2پرآگئی ہے،آئی جی سندھ کاکہناتھاپہلے ہرماہ کراچی میں بھتے کی 7سے8وارداتیں ہوتی تھیں۔ گزشتہ ماہ کراچی میں بھتے کی ایک بھی واردات رپورٹ نہیں ہوئی،وزیراعظم کوبتایاگیاستمبر سے ابتک تریسٹھ ہزار چار سوپچھہترچھاپے مارے گئے،چار سوپچپن مقابلوں میں74ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردمارے گئے جب کہ سنگین جرائم میں ملوث چھ ہزار چھ سوچھپن ملزمان کو گرفتارکیاگیا جن میں چھہترٹارگٹ کلرز،پندرہ دہشت گرد، بانوے بھتہ خورقتل کے ایک سو آٹھ اورڈکیتی کے تین سوآٹھ ملزمان شامل ہیں ۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment