علی ظفر کی نئی کامیڈی فلم ٹوٹل سیاپہ کا ٹریلر جاری
10:23:32 PM منگل, 26 نومبر 2013
اسٹاف رپورٹ ممبئی : بالی ووڈ کامیڈی فلم ٹوٹل سیاپہ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم میں پاکستانی اسٹار علی ظفر بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ کامیڈی فلم کی کہانی ہمسایہ ممالک کے مختلف کرداروں کے رومانس پر فلمائی گئی ہے، جو اپنے آبائی وطن چھوڑ ولایت جا بسے ہیں۔ بھارتی لڑکی آشا پاکستانی لڑکے علی ظفر کے عشق میں گرفتار ہو جاتی ہے، دونوں رومانوی داستاں کے سفر میں روایتی پتھر راستے کی رکاوٹ بن جاتا ہے۔ لڑکی کا باپ پرانی سوچ کا مالک دونوں پریمیوں کی شادی میں رکاوٹ بن کر کھڑا ہوجاتا ہے، بالآخر جیت پریمیوں کی ہوتی ہے، کامیڈی رومانوی فلم 31 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔ سماء
News Source: Samaa
No comments:
Post a Comment