Contact Us

Tuesday, 26 November 2013

پنجاب میں 2ماہ تک صنعتیں اورسی این جی اسٹیشنز بند کرنیکی تجویز


پنجاب میں 2ماہ تک صنعتیں اورسی این جی اسٹیشنز بند کرنیکی تجویز







Tuesday, 26 November 2013 23:01

سوئی نادرن گیس کمپنی نےموسم سرما میں صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو دو ماہ کے لئے گیس کی بندش کی تجویز وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے، فصیل آباد کی صنعتی تنظمیوں نے بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے. سوئی نادرن گیس کمپنی کے مطابق موسم سرما میں گیس کا بدترین بحران آسکتا ہے ۔۔گیس کا شارٹ فل ایک ارب مکعب فٹ ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث سوئی نادرن نے پنجاب کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو دو ماہ تک گیس کی بندش کی تجویز وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے وزارت پیٹرولیم کی منظوری کے بعد گیس کی بندش کا فیصلہ اقتضادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا ۔ جبکہ فیصل آباد کی صنعتی تنظمیوں نے دو ماہ تک گیس کی بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے، چیرمین پٹیا الیاس محمود کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل کمپنی کو اس وقت بھی اکہتر فیصد گیس کم مل رہی ہے، گیس کی بندش سے چار سو پچاس سے زائد صنعتی ادارے بند ہوجائیں گے، دس لاکھ سے زائد مزدور بے روزگار ہوجائیں گے اور سالانہ تیرہ ارب زرمبادلہ کمانے والے سیکٹر تباہ ہوجائیں گے۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment