برازیل میں مریضوں کی بس کا ٹرک سے تصادم، 14 ہلاک، متعدد زخمی
2013-11-26 T 17:28:32 GMT
ریو ڈی جنیرو برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس گراس میں بس اور ٹرک کے درمیان تےتصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کی جنوب مشرقی ریاست مناس گراس میں مریضوں کی ایک بس ریبولیٹا سے مونٹیس کی جانب جا رہی تھی کہ سامنے سے آنے والےتیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غلطی کی وجہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 25 میں سے 14 مریض ہلاک ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ٹرک ڈرائیور اور دیگر مسافروں کو کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ 2011 میں برازیل میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے کئے جانے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملک میں ٹریفک حادثات میں روزانہ 117 افراد ہلاک ہوتے ہیں۔
News Source: Express News
No comments:
Post a Comment