
خیبر پختونخوا حکومت ڈالرز لے کر خاموش ہوگئی ، فضل الرحمان
26-11-2013 11:20 PM
اسلام آباد…جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ڈالرز لے کر خاموش ہوگئی ورنہ نیٹو سپلائی انتظامی حکم کے ذریعے بند کرتی۔ جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ دھرنے کے نام پر پی ٹی آئی کے نوجوان نیٹو اور تجارتی کنٹینرز لوٹنے پر تل گئے ہیں۔ طالبان کو کوسنے والے آج خیبر پختونخوا حکومت کی قانون شکنی پر کیوں خاموش ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر واقعی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج مقصود تھا تو انتظامی حکم جاری کرتے ،جو ڈرامہ کیا گیا اس کی کیاضرورت تھی۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment